عوامی تحریک سے کوئی اختلاف نہیں دھرنا جاری رہے گا‘ محرم الحرام کے دوران میوزک نہیں چلایا جائے گا ‘چوہدری شجاعت حسین

منگل 21 اکتوبر 2014 14:52

عوامی تحریک سے کوئی اختلاف نہیں دھرنا جاری رہے گا‘ محرم الحرام کے دوران ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ق )کے صدراور سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ الیکشن 2018سے پہلے ہونگے پہلے انتخابی اصلاحات پھر انتخابات ہوں گے  عوامی تحریک سے کوئی اختلاف نہیں دھرنا جاری رہے گا لیکن محرم الحرام کے دوران میوزک نہیں چلایا جائے گا منگل کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہاکہ دھرنوں کی وجہ سے پہلی بار عام آدمی کو شعور ملا ہے تاہم ابھی بھی بہت کام باقی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کو گرنے میں ابھی وقت لگے گا پہلے انتخابی اصلاحات ہوں گی پھر الیکشن ہوں گے ۔مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میں مڈٹرم انتخابات نہیں دیکھ رہا لیکن عام انتخابات 2018سے پہلے ہوجائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے لوگوں میں شعورپیدا ہوا ہے اب لوگ اپنا اچھا براسمجھنے لگے ہیں ،انہوں نے کہاکہ عوامی تحریک سے کوئی اختلاف نہیں دھرنا جاری رہے گا لیکن محرم الحرام کے دوران میوزک نہیں چلایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :