عنقریب ایک درمیانی راستہ کھلے گا ، دھرنوں کا نتیجہ ضرور نکلے گا، شیخ رشید

منگل 21 اکتوبر 2014 14:52

عنقریب ایک درمیانی راستہ کھلے گا ، دھرنوں کا نتیجہ ضرور نکلے گا، شیخ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 اکتوبر۔2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جمہوریت کے چیمپین اخلاقی جرا‘ت کا مظاہرہ کریں ‘ میڈیا پر پابندیاں ختم کریں ،نوازشریف کا استعفیٰ آج نہیں تو کل ضرور آئے گا ،دھرنوں کی وجہ سے معیشت متاثر نہیں ہوئی بجلی نے حکومت کی ساکھ کو متاثرکیا ہے ،100دن کیلئے اپوزیشن لیڈڑ نہیں بن سکتا ،ایم کیوایم کو پہلے تین طلاقیں ہوچکی ہیں دوبارہ رجوع کیا تو رہی سہی سیاسی ساکھ بھی ختم ہوجائے گی ، منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر سمجھاجائے کہ نوازشریف ابھی قائم ہیں تووہ ہیں اس میں کوئی شک نہیں لیکن ان کا استعفٰی آج نہیں توکل ضرور آئے گا،انہوں نے کہا کہ میں اگلے سال الیکشن ہوتے دیکھ رہا ہوں اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھرنوں کافی مقاصد حاصل ہوئے سب بڑی بات یہ کہ دھرنوں نے عام آدمی کی رائے میں تبدیل کردیا ہے ،شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم اپنی کابینہ تبدیل کرنا چاہ رہے ہیں حالانکہ اس وقت ضرورت پالیسی کو تبدیل کرنے کی ،انہوں نے کہا سپریم کورٹ بلدیاتی الیکشن کروانا چاہتی ہے لیکن حکومتیں کسی صورت الیکشن نہیں کروائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ فوج کے پاس نواز شریف مدد کیلئے گئے تھے عمران اور قادری نہیں ،شیخ رشید احمد نے کہا کہ ابھی ایک عنقریب ایک درمیانی راستہ کھلے گا جس میں ادارے اور اسٹبلشمنٹ بھی پڑے گی کیونکہ دھرنے کا نتیجہ ضرورنکلے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات محطوظ نہیں رہے ایدھی جیسا شخص بھی نہیں بچ سکا حکومت نے عوام کو بجلی می کوئی رعایت نہیں دی جبکہ چین گڈانی پاور پراجیکٹ سے پیچھے ہٹ گیا ہے ریلوے کی مشینری ڈانگ فانگ کمپنی سے منگوائی جارہی ہے جو کمیشن دینے میں مشہور ہے ،شیخ رشید نے کہا کہ ایم کیوایم کو پہلے تین طلاقیں ہوچکی ہیں ڈر ہے کہیں دوبارہ رجوع نہ کرلیں ،انہوں نے کہا کہ اگر ایم کیوایم نے دوبارہ رجوع کیا تو ان کی سیاسی ساکھ کی رہی سہی کسربھی نکل جائے گی ۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ اب اپوزیشن لیڈر کاامیدوار نہیں ہوں میں 100دن کیلئےء اپوزیشن لیڈر نہیں بن سکتا ۔شیخ رشید احمدنے کہا کہ آج پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے ورکز اپنی جماعتوں کو چھوڑکر جارہے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے سابق ارکان بھی دیگر جماعتوں سے رابطے کررہے ہیں ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک کی معیشت کو دھرنوں نے ڈسٹرب نہیں کیا بلکہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے حکومت کی ساکھ متاثر ہوئی ہے کیونکہ بجلی نہ ہونے سے صنعتیں بند ہوررہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :