اجازت دیں خیبر پختونخواہ میں اتحادی حکومت قائم کر لیں،فضل الرحمن کی وزیر اعظم کو پیشکش
منگل 21 اکتوبر 2014 15:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے وزیر اعظم سے اجازت مانگ لی ، وزیر اعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو روکتے ہوئے کہا ہے کہ مئی 2013 میں اعلان کیا تھا کہ جس کو جہاں مینڈیٹ ملا ہے اس کا احترام کرینگے ، اپنے اصولی فیصلے کی خلاف ورزی نہیں کر سکتے۔ وزیر اعظم نواز شریف سے جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال ، خیبرپختونخواہ اور وفاق میں اتحادی معاملات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے وزیر اعظم سے اجازت طلب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس صوبائی اسمبلی میں اکثریت موجود ہے، صرف آپ کی اجازت درکار ہے۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.