ایدھی سینٹر کو لوٹنے والا ایک ملزم سابق ملازم نکلا

منگل 21 اکتوبر 2014 17:08

ایدھی سینٹر کو لوٹنے والا ایک ملزم سابق ملازم نکلا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) دو روز قبل کراچی کے ایدھی سینٹر میں ہونے والی ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان کو کرمنل ریکارڈ سے شناخت کرلیا گیا ، جن میں سے ایک ملزم ایدھی کا سابق ملازم ہے۔ ایدھی سینٹر کھارادر میں اتوار کے روز ہونے والی کروڑوں روپے کی ڈکیتی کے بعد پولیس نے تیزی سے تفتیش کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز عینی شاہدین کی مدد سے ملزمان کے خاکے جاری کئے گئے تھے اور اس کے بعد کرمنل ریکارڈ سے دو ملزمان کو عینی شاہدین نے شناخت کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان ڈکیتی سمیت دیگر جرائم میں جیل بھی جاچکے ہیں جبک ایک ملزم ایدھی میں چند دن نوکری بھی کرچکا ہے۔

دیگر ملزمان کی تلاش میں لیاری اور گلستان جوہر میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔ یاد رہے کہ اتوارکو آٹھ مسلح افراد دن دیہاڑے عبدالستار ایدھی سمیت عملے کو یرغمال بناکر کروڑوں روپے مالیت کا سونا اور رقم لوٹ کر باآسانی فرار ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :