مظفر آباد، مسافروں سے بھری بس کھائی میں جاگری،18 افراد جاں بحق

منگل 21 اکتوبر 2014 17:28

مظفر آباد، مسافروں سے بھری بس کھائی میں جاگری،18 افراد جاں بحق

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) وادی نیلم کے علاقے جاگراں میں جیپ کھائی میں جا گری، اندوہناک حادثے میں اٹھارہ افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع کے مطابق مسافروں سے بھری بس آزاد کشمیر سے پنجاب کی جانب جا رہی تھی کہ موڑ کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی اور کھائی میں جا گری، جس سے اٹھارہ افراد جاں بحق، جب کہ چار زخمی ہوگئے۔