”کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے“،

ڈاکٹر صفدر عباسی کے سوال پر تین سال بعد رپورٹ سینٹ میں پیش

منگل 21 اکتوبر 2014 18:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء)”کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے“ کے مصداق سینیٹ کے اجلاس کے دوران سابق سینیٹر ڈاکٹر صفدر عباسی کی جانب سے تین سال قبل پوچھے گئے سوال پر چیئرمین سینٹ قائمہ کمیٹی ہاؤسنگ وتعمیرات نے بالآخر تین برس کے بعد ایک صفحہ پر مشتمل اپنی رپورٹ پیش کر دی ۔

(جاری ہے)

سابق سینیٹر ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے27 جنوری2012 کو ایوان میں ان سرکاری ملازمین اور ان کے اداروں کی تفصیلات طلب کی تھیں جن کو2009 ء سے2012 ء تک فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن میں پلاٹ الاٹ کئے گئے تھے جبکہ تین برس بعد پیش کردہ ایک صفحہ پر مشتمل رپورٹ میں کہاگیا کہ اس حوالے سے کمیٹی کا اجلاس سینیٹر شاہی سید کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ مسئلہ اہمیت ختم ہو جانے کے خود بخود ختم ہو گیا ہے جبکہ ڈاکٹر صفدر عباسی بھی اب ایوان کے رکن نہیں ہیں لہذا اس کی زیادہ اہمیت نہیں رہی۔

۔