Live Updates

کردار کشی کا الزام، حنیف عباسی نے عمران خان کو ایک ارب روپے ہرجانہ کا نوٹس بھیج دیا

منگل 21 اکتوبر 2014 18:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کواپنی کردار کشی کرنے پر ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ اپنے قانونی مشیر غلام مصطفیٰ کندوال ایڈووکیٹ کے ذریعے بھجوائے گئے ہرجانے کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اسلام آباد کے دھرنوں میں تقاریر کے دوران ان کی کردار کشی کی اور ان پر جھوٹے الزامات عائد کئے ۔

عمران خان نے متعدد بار اپنی تقاریر میں حنیف عباسی جو کہ ممبر قومی اسمبلی رہے اور اس وقت وہ چیئرمین میٹرو بس پراجیکٹ ہیں کی ذات کو ہدف تنقید بنایا ‘ انہیں منشیات فروش کہا گیا اور میٹرو بس منصوبے کے حوالے سے کہا کہ نااہل شخص کو منصوبے کا چیئرمین بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

عمران خان کے ان الزامات کی وجہ سے ان کے موکل حنیف عباسی کی سیاسی حیثیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی اور انہیں ذہنی طور پر شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا اگر عمران خان نے پندرہ یوم کے اندر اندر میرے موکل سے معافی نہ مانگی تو پھر کو قانون کے مطابق عدالتی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

عمران خان کو بھجوائے گئے ایک ارب کے ہرجانے کے نوٹس میں پچاس کروڑ روپے ہرجانہ سیاسی شہرت اور کردار کشی جبکہ پچاس کروڑ روپے ذہنی اذیت کی مد میں شامل ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :