پولیس اور عدلیہ سے عوام کو انصاف نہیں مل رہا : گورنر پنجاب

منگل 21 اکتوبر 2014 18:48

پولیس اور عدلیہ سے عوام کو انصاف نہیں مل رہا : گورنر پنجاب

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر۔2014ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ حکمران عوام کے مسائل کو اپنا سمجھ لیں تو یہ مسائل جلد ختم ہو سکتے ہیں،جہاں انصاف نہیں ملتا قومیں وہاں ترقی نہیں کر سکتیں۔پولیس اور عدلیہ سے عوام کو انصاف نہیں مل رہا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عام آدمی فوری انصاف ، علاج اور تعلیم جیسی بنیادی ضروریات مانگتی ہے جبکہ ہم انہیں یہ سب دینے میں ناکام رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہمارا ملک ایٹمی طاقت ہے لیکن یہاں 70 لاکھ بچے سکول نہیں جاتے۔ملک میں جاری کشیدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ہم سب نے مل کر نفرتوں کا خاتمہ کرنا ہے۔اس کے لیے سب کو اپنے اندر قوت برداشت پیدا کرنی ہو گی۔اپنی کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہاں 50 فیصد آبادی صاف پانی نہیں خرید سکتی۔گورنر بننے کے بعد میں نے سب سے پہلے اس منصوبے پر عمل در آمد کروانا شروع کیا۔

متعلقہ عنوان :