مرد اور خواتین کھلاڑیوں میں کبڈی ورلڈ کپ جیتنے کی پوری صلاحیت ہے‘ ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور

ہمیں پوری امید ہے خواتین کھلاڑی کبڈی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی‘ میڈیا سے گفتگو

منگل 21 اکتوبر 2014 19:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور کی ہدایت پر کبڈی ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلہ میں پنجاب سٹیڈیم میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام کبڈی کی خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ کبڈی کے کھیل میں پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے، کبڈی کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں میں کبڈی ورلڈ کپ جیتنے کی پوری صلاحیت ہے، انہوں نے خواتین کے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی ٹریننگ پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے کوچز کھلاڑیوں کو جدید خطوط پر تربیت دے رہے ہیں اور ہمیں پوری امید ہے کہ خواتین کھلاڑی کبڈی ورلڈ کپ میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کریں گی، انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین کھلاڑی بھارت میں کھیل چکی ہیں اس لئے وہ وہاں کے ماحول اور موسم سے آگاہی رکھتی ہیں جو ان کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

انہوں نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ وہ پورے اعتماد اور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں۔دوسری طرف مرد کھلاڑی بھی کیمپ میں سخت ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں، ہیڈ کوچ غلام عباس بٹ اور ٹرینر محمد صدیق کھلاڑیوں کو ٹریننگ دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :