گوجرانوالہ ،نادرا آفس میں توڑپھوڑ ‘عملہ سے بدتمیزی پرچار افراد گرفتار

منگل 21 اکتوبر 2014 20:19

گوجرانوالہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) نادرا آفس میں توڑپھوڑ ‘عملہ سے بدتمیزی پرچار افراد کوگرفتارکرلیاگیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ تھانہ سٹی وزیرآباد کے علاقہ میں واقع نادرا آفس میں شناختی کارڈ کے حصول کیلئے آئے چار افراد ضیا مجاہد‘احتشام‘ انس ‘مدثرنواز کی دفترمیں تعینات عملہ سے کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس پر مذکورہ افراد نے عملہ سے بدتمیزی‘ دفترمیں توڑپھوڑ شروع کردی جبکہ اطلاع ملنے پرعلاقائی پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی جس نے چاروں افراد کوحراست میں لے کرتحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :