ٹوئٹر برائی کا منبع ، مثبت استعمال سے فائدہ ممکن ہے: سعودی مفتی اعظم

منگل 21 اکتوبر 2014 21:10

ٹوئٹر برائی کا منبع ، مثبت استعمال سے فائدہ ممکن ہے: سعودی مفتی اعظم

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر۔2014ء) سعودی عرب کے مفتی اعظم نے کہا ہے کہ سمانجی ربطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر برائی کا منبع ہے جس پر موجود تمام تر معلومات جھوٹ کا پلندہ ہوتی ہیں جبکہ ٹوئٹر اس کو استعمال کرنے والے افراد میں جھوٹ اور غیبت کوبھی فروغ دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر کا غیر ضروری استعمال ہماری بدقسمتی ہےاور یہ اسلامی تعلیمات پر بھی حملہ آور ہو رہا ہے تاہم اگر اس کو مثبت سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا جائے تو اس کے فائدہ بھی اٹھایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :