دھرنا جلسوں میں تبدیل،اب جگہ جگہ جلسے ہوں گے : چوہدری شجاعت

منگل 21 اکتوبر 2014 21:26

دھرنا جلسوں میں تبدیل،اب جگہ جگہ جلسے ہوں گے : چوہدری شجاعت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ دھرنا اب جلسوں میں تبدیل ہو گیا ہے،اب جگہ جگہ جلسے ہوں گے۔علامہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کے بعد چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ قادری جناح ازم کو لے کر چل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انقلاب کا لفظ طاہر القادری نے ایجاد کیا،اور انقلاب کا درست مفہوم بھی ڈاکٹر طاہر القادری نے ہی پیش کیا۔

انقلاب دھرنے کے ختم ہونے سے قبل شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دھرنے کو 70 دن گزر چکے ہیں لیکن اب اسے 700 دن بھی گزارے جا سکتے ہیں۔انہوں نے دھرنے میں شریک خواتین کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ میں ماؤں ،بہنوں اور بیٹیوں کی ہمت کی داد دیتا ہوں کہ انہوں نے اس جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیا۔ہم بھی انقلاب کی جد و جہد میں طاہر القادری کا ساتھ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :