پشاور میں پولیس مقابلے میں اہلکار کی شہادت پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کا گہرے رنج و غم کا اظہار

منگل 21 اکتوبر 2014 21:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعظم سواتی،جنرل سیکرٹری خالدمسعود اور صوبائی ترجمان عائشہ گلالئی نے پشاور میں دلہ زاک روڈ پر پولیس مقابلے میں اہلکار کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں تحریک انصاف کے رہنماؤں نے شہید کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انھوں نے کہا کہ پختونخوا پولیس نے دہشتگردی کیخلاف لازوال قربانیاں دی ہیں جنہیں تاریخ سنہری حروف میں لکھے گی ۔