Live Updates

شریف برادران اب مطمئن ہوں گے، اصل دھرناطاہرالقادری کاتھا،عمران خان کادھرنا ملبہ ہے،اعتزاز احسن

منگل 21 اکتوبر 2014 23:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمااعتزازاحسن نے کہاہے کہ شریف برادران اب مطمئن ہوں گے اصل دھرناطاہرالقادری کاتھا،عمران خان کادھرنااصل میں ملبہ ہے جبکہ رحمان ملک نے کہاکہ دھرنوں کے پیچھے کوئی تھرڈامپائرنہیں تھااگرہوتاتوچھ ،سات دن میں دھرناختم ہوجاتادیرآئے درست آئے طاہرالقادری نے بہترفیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے اعتزازاحسن نے کہاکہ اصل دھرناتوطاہرالقادری کاہی تھاجواب ختم ہوگیاہے ،عمران خان کادھرناتوحقیقت میں ملبہ ہے ،اب شریف برادران مطمئن ہوں گے جبکہ رحمان ملک نے اپنی گفتگومیں کہاکہ پہلے ہی کہہ دیاتھاکہ دھرناختم ہوجائیگا،سیاسی جرگے نے معاملے کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کیں ،طاہرالقادری دیرآئے درست آئے مگراچھافیصلہ کیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ طاہرالقادری سے ملاقات کرکے قیادت کاپیغام بھی پہنچاوٴں گا۔انہوں نے کہاکہ دوماہ اپنے کارکنان کے ساتھ گزارے اب بھی کوشش کریں گے کہ کوئی تشددکاراستہ نہ اپنائے ۔انہوں نے کہاکہ دھرنوں کے پیچھے کوئی تھرڈامپائرنہیں تھااگرکوئی تھرڈامپائرہوتاتودھرناچھ سات دنوں میں ختم ہوجاتے ۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت کوکوئی بھی خطرہ ہواتوپیپلزپارٹی پہلے کھڑی ہوگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات