وزیر اعظم سے ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں ، ارکان نے اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا

منگل 21 اکتوبر 2014 23:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ارکان قومی اسمبلی سرزمین خان، چوہدری ناصر اقبال بوسال، محمد ارشد خان لغاری اور محمد نذیر خان نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ان کے چیمبر میں علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ان ملاقاتوں میں ارکان قومی اسمبلی کے حلقوں میں انفراسٹرکچر کی ترقی اور پینے کے صاف پانی کی فراہی سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ ذرائع کے مطابق ارکان نے حلقے کے لوگوں کے مسائل سے آگاہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :