ایبولا کے مریضوں کے لیے سیرم تیار، آئندہ چند ہفتوں میں دستیاب ہوگا

بدھ 22 اکتوبر 2014 12:45

ایبولا کے مریضوں کے لیے سیرم تیار، آئندہ چند ہفتوں میں دستیاب ہوگا

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء)عالمی ادرہِ صحت کا کہنا ہے کہ ایبولا کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کے خون سے حاصل کیا گیا سِرم آئندہ چند ہفتوں میں دستیاب ہوگا۔

(جاری ہے)

جینوا میں عالمی ادارہ صحت میں طب کے شعبے کی ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ نیا سِرم ایبولا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کے خون سے بنایا گیا ہے ، انھوں نے مزید بتایا کہ اگر ایبولا کا مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو جاتا ہے تو اس کے جسم میں وائرس سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت پیدا ہو جاتی ہے ، ڈاکٹر ایسے افراد کے خون کے نمونے لے کر انھیں ٘مخصوص عمل کے ذریعے سرم میں تبدیل کرتے ہیں ۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ سرم سب سے پہلے لائیبیریا میں دستیاب ہوگا۔