سنجھورو پولیس میرے بیٹے کے بااثر قاتلوں کو گرفتار نہیں ملزمان دندناتے پھر رہے ہیں،شیر علی خاصخیلی

بدھ 22 اکتوبر 2014 12:55

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) سنجھورو پولیس میرے بیٹے کے بااثر قاتلوں کو گرفتار نہیں کررہی اور ملزمان دندناتے پھر رہے ہیں اور مزید سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں‘ قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق پریس کلب سانگھڑ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیر علی خاصخیلی‘ مسمات بچل اور مسمات زرینہ نے بتایا کہ 3 اکتوبر کو اپنی زمین پر کام کرتے ہوئے جب چیخ وپکار کی آواز سن کر دیکھا تو ہماری زمین کے بالکل قریب ہی زمیندار غلام حسین لغاری‘ امام علی لغاری‘ اعجاز علی لغاری‘ عنایت‘ عبدالرحمن لغاری‘ ھاری غازی خاصخیلی پر سخت تشدد کررہے تھے جب میں نے اور میرے بیٹے صدام خاصخیلی نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نی مجھے ومیرے بیٹے کو بھی سخت مار پیٹ کی اور عبدالرحمن لغاری نے خنجر سے وار کرکے میرے بیٹے کو میری آنکھوں کے سامنے بے دردی سے قتل کردیا اور فائرنگ کرتے ہوئے مذکورہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کے متعلق تھانہ سنجھورو میں کیس نمبر 92/14 داخل کرایا ہے لیکن پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی ہے۔ مذکورہ ملزمان اتنے بااثر ہیں کہ جب پولیس انہیں گرفتار کرنے گئی تو ملزمان نے پولیس کے ساتھ بھی لڑائی کی جس پر سنجھورو پولیس نے ایک الگ کیس داخل کیا ہے لیکن اس کے باوجود اب تک مذکورہ ملزمان آزادی سے گھوم پھر رہے ہیں اور ہمیں مزید سنگین نتائج بھگتنے وکیس سے دستبردار ہونے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے ایس ایس پی سانگھڑ ودیگر اعلیٰ حکام سے ملزمان کی فوری گرفتاری وانصاف کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :