عائشہ ثنا ء طویل وقفے کے بعد احسن خان کی پروڈکشن میں بننے والی ڈرامہ سیریل ”تھوڑی سی چھت “ میں اداکاری کرنے میں مصروف

بدھ 22 اکتوبر 2014 13:35

عائشہ ثنا ء طویل وقفے کے بعد احسن خان کی پروڈکشن میں بننے والی ڈرامہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء ) اداکارہ عائشہ ثنا ء چار سال کے طویل وقفے کے بعد احسن خان کی پروڈکشن میں بننے والی ڈرامہ سیریل ”تھوڑی سی چھت “ میں اداکاری کررہی ہیں ۔ا ن کو احسن خان نے خصوصی کردار کیلئے کاسٹ کیاہے ۔گزشتہ روز ڈیفنس کے علاقہ میں ڈرامہ سیریل ”تھوڑی سی چھت “ میں ادکارہ عائشہ ثناء نے صبح سے لیکر شام تک اپنے سین کی عکسبندی میں حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ”اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء “سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عائشہ ثناء نے کہا کہ ڈرامہ سیریل میں میری انٹری ساتویں قسط میں ہوگی جس کے بعد بیس اقساط تک میں ڈرامہ سیریل میں رہوں گی۔اس سے قبل بھی مجھے متعدد مرتبہ ڈرامہ سیریل میں کام کرنے کی پیشکش ہوچکی ہے مگر اندرون اور بیرون ملک ہونے والے شو ز میں کمپےئرنگ کی وجہ سے ڈرامے کیلئے وقت نہیں نکال پائی اور اب بھی بڑی ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ ڈرامہ سیریل میں کام کررہی ہوں ۔