بارڈر پر امن چاہتے ہیں ‘ بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا جائیگا ‘ میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ
بدھ 22 اکتوبر 2014 15:31
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان بار باراعلان کرچکا ہے کہ بارڈ پرامن چاہتے ہیں ‘ بھارت کی جانب سے جب بھی سرحدی خلاف ورزی ہوگی اس پر خاموشی کے بجائے بھرپور انداز میں جواب دیا جائیگا۔ ایک انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان بارڈر پر کسی بھی قسم کی جنگ یا جھڑپ نہیں چاہتا اور ہمیشہ سرحد پر امن کی بات کرتا ہے تاہم اگر سرحد پار سے جارحیت کی جائے گی تو اس پر خاموش نہیں بیٹھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن “ضرب عضب” جلد مکمل کرلیا جائے تاہم آپریشن کے حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا تھا اور یہ اپنے پلان کے مطابق درست سمت کی جانب گامزن ہے جبکہ آپریشن کے دوران اب تک 1100 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔(جاری ہے)
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ خیبر ایجنسی کے ان علاقوں میں خفیہ اطلاعات پرآپریشن جاری ہے جہاں دہشتگرد دوبارہ پاوٴں جمانے کی کوشش کر رہے تھے جبکہ شمالی وزیرستان میں ا?پریشن ضرب عضب سے قبل بعض دہشتگرد علاقہ چھوڑ کر افغانستان کے راستے کوکل خیل اور وادی تیرا میں اکھٹے ہوگئے اور ایک منصوبے کے تحت ان کے خلاف ا?پریشن جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے متاثرین کو تمام سہولیات دینا چاہتے ہیں اور ان کی اپنے علاقوں میں واپسی ترجیح ہے انہوں نے کہاکہ قوم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ دہشت گردی کے کینسر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.