سانحہ ماڈل ٹاؤن کاذمہ داربراہ راست قادری اوران کے حواری ہیں ،مفتی محمد نعیم

بدھ 22 اکتوبر 2014 17:07

سانحہ ماڈل ٹاؤن کاذمہ داربراہ راست قادری اوران کے حواری ہیں ،مفتی محمد ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 اکتوبر۔2014ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ روزاول سے کہہ رہاتھاکہ طاہرالقادری بہروپیہ ہے جسے ملک وقوم سے کوئی ہمدردی نہیں بلکہ انقلاب کی آڑمیں حکمرانوں کوبلیک میل کرکے ذاتی مفادات اورغیرملکی ایجنڈے کے تحت پاکستان نازل ہوااوراب حکومت سے مالی ویگررعایت لیکر کینیڈاواپسی کی رہ لیگا، نام ”نہادشیخ الاسلام “کاماضی دھوکہ اورفریب سے داغدار ہے ،سانحہ ماڈل ٹاؤن کاذمہ داربراہ راست قادری اورکے حواری ہیں ،مذہبی طبقہ حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ انقلابی دھرنے کے نام پردوماہ قوم کودھوکہ اورمریدوں کوبیوقوف بنانے والے کاوالے احتساب اوردرج مقدمات کے تحت کارروائی سے پسپانہ ہواوراگرقادری ملک سے بھاگ گیاتو حکومت کوہی سانحہ ماڈل ٹاؤن کاذمہ دارسمجھاجائیگا۔

(جاری ہے)

بدھ کوجامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمدنعیم نے طاہرالقادری اورحکومتی خفیہ ڈیل کی اطلاعات پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ نام نہادشیخ اسلام سانحہ ماڈل کے براہ راست ذمہ دارہیں جن کی اشتعال انگیزتقاریرکیوجہ سے بیگناہوں کے خون سے ہولی کھیلی گئی ،قادری نے مریدین سے گزشتہ دوماہ انقلابی جھوٹ بولا ،اورمریدین کومسلسل دھوکہ دیتے رہے ،اس نے تویہاں تک بولاکہ میں اگرواپس جاؤں تومجھے شہیدکردیاجائے اب مریدوں کوچاہئے کہ قادری سے دھوکہ دہی کے حوالے سے پہلے بازپرس کریں اورپھراسے جہنم کاپروانہ تھمادیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ قوم مذہبی طبقے پرہنس رہے ہوگی کہ یہ کیساشیخ الاسلام اورپیرہے جو تبدیلی کا نعرہ لگاکربے حیائی اورمغربی تہذیب کو وطن عزیز پر مسلط کرنے کی کوشش کی ہے اور جلسوں میں لوگوں کی معاشرتی اصلاح پر توجہ دینے کے بجائے انہیں ناچ گانوں اور رقص کی طرف متوجہ کیا جارہاہے ۔یادرہے تبدیلی اورنقلاب ناچ گانوں کی محفلیں سجانے سے نہیں بلکہ اخلاق وکرداربنانے اورقربانی سے آتی ہے ۔

مفتی محمدنعیم نے کہاکہ قادری کاساتھ دینے والے سیاسی رہنماؤوں کے کردار پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ چوہدری برادران کواپنے سابقہ عہدوں اورسیاسی قدکاٹ کالحاظ کرناچاہئے لیکن وہ ایک ایسے شخص کاساتھ دے رہے رہیں جس کے قول وفعل میں ہمیشہ تضاد رہا ہے ،نام نہادشیخ الاسلام نے پہلے مذہب کواپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیااوراب عوام کے جذبات اورجانوں سے کھیل کرسیاسی مفادات حاصل کرناچاہتاہے، مختلف مکاتب فکر کے ممتازعلماکرام اورشاہ احمدنورانی مرحوم نے طاہرالقادری کوگمراہ انسان قراردیاتھااور اب طاہر قادری بہروپیہ بن کر غیرملکی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے پاکستان پہنچاہے۔

انہوں نے کہاکہ اصل کہانی شہداماڈل ٹاؤن کے خون کاسوداکرنے پرروکاہواتھااوربالآخرحکومت اپنے مقصدمیں کامیاب ہوگئی جس کے بعد قادری اوراس کی فیملی کینیڈابھاگنے کی تیاری کررہے ہیں لیکن قوم قادری کوکسی صورت معاف نہیں کریگی اورحکمران بھی یادرکھیں اگرقادری ملک سے بھاگ گیاتو حکومت کوہی سانحہ ماڈل ٹاؤن کاذمہ دارسمجھاجائیگااس لئے مذہبی طبقہ حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ انقلابی دھرنے کے نام پردوماہ پوری قوم اور مریدوں کو بیوقوف بنانے والے کاوالے احتساب اوردرج مقدمات کے تحت فی الفورکارروائی کرے۔