قومی اسمبلی میں وزیر اعظم نواز شریف کی آمد ،اراکین نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا ،

نواز شریف اپوزیشن اراکین کی تقاریر کے نوٹ لکھتے رہے

بدھ 22 اکتوبر 2014 18:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) قومی اسمبلی میں وزیر اعظم نواز شریف کی آمد ،اراکین نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا ۔نواز شریف اپوزیشن اراکین کی تقاریر کے نوٹ لکھتے رہے ۔وزیر دفاع کی نواز شریف سے گفت وشنید۔بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم ایوان میں آئے تو اراکین قومی اسمبلی نے ڈیسک بجا کر نواز شریف کو ویلکم کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قومی اسمبلی اجلاس میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت پر بحث ہو رہی تھی اور اپوزیشن اراکین حکومتی پالیسیوں اور موقف کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے ۔وزیر اعظم نواز شریف اس معاملے پر نوٹ لکھتے رہے اور وفاقی وزراء سے مشاورت بھی کرتے رہے اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف مسلسل وزیر اعظم سے گفتگو وشنید کرتے رہے۔۔۔