تحریک انصا ف کے کارکنان کا لوڈ شیڈنگ ، اوور بلنگ ، مہنگائی ، بیروزگاری کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

بدھ 22 اکتوبر 2014 18:45

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) تحریک انصا ف کے کارکنان کا لوڈ شیڈنگ ، اوور بلنگ ، مہنگائی ، بیروزگاری کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سخت نعریبازی ، بجلی پر اضافی ٹیکس واپس لئے جانے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف ضلع ٹنڈومحمدخان کے کارکنان نے لوڈ شیڈنگ ، اووروبلنگ ، مہنگائی اور بیروزگاری کیخلاف ، تحریک انصاف کے رہنماؤں حسن خان پٹھان ، اقبال نظامانی ، پیر افضل جیلانی ، سلیم بلو چ ، طاہر شاہ ، چودھری زین کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سخت نعریبازی کی ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اورپارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ وفاقی حکومت کیخلاف سخت نعریبازی کررہے تھے ا س موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت نے غریب عوام پر بجلی کے اضافی ٹیکس عائد کردیئے ہیں جو کہ سراسر زیادتی ہے ، وزیر اعظم ہاؤس ایوان صدر میں سب سے زیادہ بجلی چوری کی جاتی ہے ،جبکہ وفاقی ادارے بجلی کے بل اور بقایا جات ادا کرنے کو تیار نہیں ، لیکن غریب عوام پر مزید مہنگی بجلی کا بھوج ڈال دیا گیا ہے ، وفاقی حکومت مہنگائی ، بیروزگاری ، دہشت گردی ، اغوا برائے تاوان ، امن وامان کے قیام میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ، مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ بجلی پر اضافی ٹیکس اور اوور بلنگ کا سلسلہ فوری طو رپر بند کیا جائے بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :