پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ، پہلے دن کا کھیل مکمل

بدھ 22 اکتوبر 2014 19:33

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ، پہلے دن کا کھیل مکمل

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر۔2014ء) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جانے والے ٹیسٹ میچ کا پہلے دن کا کھیل مکمل ہو گیا۔پاکستان نے 4 وکٹ کے نقصان پر 219 سکور مکمل کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے اچھا آغاز نہ ملا لیکن یونس خان کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کے باعث پاکستان ٹیم کو سہارا ملا۔یونس خان کی جانب سے 106 سکور کیا گیا جبکہ ان کا ساتھ دیتے ہوئے اظہر علی نے 53 رنز سکور کیا۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل جانسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کی جانب سے کپتان مصباح الحق 34 جبکہ اسدشفیق 9 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :