پشاور،کمرشل پلازا کی دکان سے بم برآمد،

کمپیوٹرز اور دیگرآلات کے پلازہ میں برآمد ہونے والا 10کلووزنی بم ناکارہ بناکر بڑے پیمانے پر تباہی کا منصوبہ اور دہشت گردی کی سازش ناکام بنادی گئی

بدھ 22 اکتوبر 2014 20:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) پشاور میں کمرشل پلازا کی دکان سے ایک بم برآمد ہواپشاور میں واقع کمپیوٹرز اور دیگرآلات کے کمرشل پلازہ میں برآمد ہونے والا 10کلووزنی بم ناکارہ بناکر بڑے پیمانے پر تباہی کا منصوبہ ناکام ہو گیااور دہشت گردی کی سازش ناکام بنادی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے جمرود روڈ پر واقع ا یک کمرشل پلازا کی دکان سے ایک بم برامد ہواپشاور میں واقع کمپیوٹرز اور دیگرآلات کے کمرشل پلازہ میں برامد ہونے والا 10کلووزنی بم ناکارہ بنادیا گیاہے۔

۔ اے ائی جی بم ڈسپوزل یونٹ شفقت ملک کے مطابق بم 10 کلوگرام وزنی تھا جو کمپیوٹرکے مانیٹر میں نصب کیا گیا تھا۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے بم کو ناکارہ بنادیا ہے بم کے پھٹنے کے نتیجے میں بڑی تباہی کا سامنا ہوسکتا تھا۔پولیس نے مقدمہ درج کر دیا اور اس حوالے سے تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :