گجرات جلسہ: ڈی جے بٹ کا لاکھوں کا بل، مقامی قیادت چکرا گئی

بدھ 22 اکتوبر 2014 20:22

گجرات جلسہ: ڈی جے بٹ کا لاکھوں کا بل، مقامی قیادت چکرا گئی

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر۔2014ء) تحریک انصاف کے احتجاج میں موسیقی کا تڑکا لگانے والے ڈی جے بٹ جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے گجرات پہنچ گئے، پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پارٹی رہنماؤں جیسا پروٹوکول، جب ڈی جے بٹ نے اپنے ساؤنڈ سسٹم کا بل مقامی قیادت کو تھمایا تو وہ سر پکڑ کر رہ گئے۔تحریک انصاف کا دھرنا ہو یا جلسہ، وقفے وقفے سے نغمے گونجتے ہیں جس پر کارکن جھومتے ہیں۔

ان نغموں کو چلانے والے ڈی جی بٹ کو بھی اب سب جانتے ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے جلسے میں اپنا رنگ جمانے کیلئے ڈی جے بٹ گجرات پہنچے تو کارکنوں نے انہیں سر آنکھوں پر بٹھایا اور ریلی نکالتے ہوئے پارٹی ترانوں کی گونج میں ڈی جے بٹ کو سٹیڈیم پہنچایا۔ ڈی جے بٹ نے سٹیڈیم میں انتظامات کا جائزہ لیا اور جاتے جاتے لائٹس اور ساؤنڈ سسٹم کے لئے ساڑھے 27 لاکھ کا بل تھما گئے۔ ڈی جے بٹ کے لاکھوں روپے کے بل کو دیکھ کر مقامی قیادت بلبلا اٹھی۔ پارٹی نغموں پر جھومتے کارکن چاہے مانیں نہ مانیں کہ ڈی جے بٹ جو رنگ جماتے ہیں، یہ مفت میں ہی اتنا شوخ اور گہرا نہیں ہوتا۔

متعلقہ عنوان :