عمران خان محرم کے احترام میں دھرنا ختم کر دیں،جماعت اہلسنّت کے 50 جیّد علماء و مشائخ کی اجتماعی اپیل
بدھ 22 اکتوبر 2014 20:30
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ سیّد مظہر سعید کاظمی اور مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ سمیت 50 جیّد علماء و مشائخ نے اپنی اجتماعی اپیل میں کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی طرح عمران خان بھی محرم کے احترام میں دھرنا ختم کر دیں اور دھرنے کو انا کا مسئلہ نہ بنائیں کیونکہ اس وقت محرم کے دوران قیام امن کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔
ملک اس وقت عالمی اور علاقائی سازشوں کی زد میں ہے۔ بھارتی دھمکیوں کا تقاضا ہے کہ قومی قیادت سیاسی محاذ آرائی چھوڑ کر بھارت کو قومی یکجہتی کا پیغام دے۔ اس وقت پاکستان کو انتشار نہیں اتحاد کی ضرورت ہے۔ حالات کا تقاضا ہے کہ عمران خان دھرنا ختم کر کے آئی ڈی پیز اور سیلاب زدگان کی مشکلات و مصائب کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔(جاری ہے)
سازشوں میں گھرا پاکستان سیاسی مہم جوئی اور سیاسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے قوم کو تقسیم نہیں متحد کرنا ہو گا تاکہ پاکستان دشمن سازشوں کا راستہ روکا جا سکے۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان خوش آئند ہے۔ قوم اس فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے۔ اجتماعی اپیل جاری کرنے والوں میں صاحبزادہ غلام صدیق نقشبندی، پیر سیّد خضر حسین شاہ، مفتی محمد اقبال چشتی، علامہ حافظ فاروق خان سعیدی، پیر سیّد شمس الدین بخاری، صاحبزادہ خالد سلطان، مفتی فضل جمیل رضوی، علامہ بشیر القادری، مولانا الله بخش رضا، مولانا محمد حنیف چشتی، علامہ قاری خالد محمود نقشبندی، پیر سیّد فدا حسین شاہ، علامہ خالد حسن مجددی، الحاج شیخ امجد علی چشتی، ڈاکٹر حمزہ مصطفائی، مفتی لیاقت علی، علامہ رضوان انجم، پیر سیّد غلام یٰسین شاہ، صاحبزادہ محمد عثمان غنی، مولانا ابرار احمد رحمانی، مولانا قاری نذیر احمد قادری، مولانا شیر محمد نقشبندی، پیر سیّد امجد عزیز شاہ، صاحبزادہ عبدالمالک، مولانا منظورعالم سیالوی، پیر سیّد سرور حسین شاہ موسوی، علامہ باغ علی رضوی، علامہ حافظ سخی احمد خان اور دیگر شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.