نائن زیرو کے قریب سے تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کی گرفتاری پرزونل انچارج و اراکین زونل کمیٹی کا اظہار تشویش
بدھ 22 اکتوبر 2014 21:29
ٹنڈو الہ یار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈوالہ یار زون کے زونل انچارج نوید قائم خانی و اراکین زونل کمیٹی نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے قریب سے تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کی گرفتاری پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ دہشت گردی اور مذہبی انتہاپسندی کے خلاف ایم کیو ایم کی جدوجہد ایک مسلمہ حیثیت رکھتی ہے ۔
ملک میں فرقہ وارانہ اور مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کی خاطر ایم کیو ایم کے کارکنان نے اپنی قیمتی جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ عام انتخابات کے دوران تحریک طالبان پاکستان نے ایم کیو ایم کے خلاف دہشت گرد کاروائیوں کا آغاز کر کے حق پرست عوام کوخوفزدہ کرنے کی کوشش بھی کی ۔(جاری ہے)
لیکن حق پرست عوام نے الیکشن کے دن حق پرست امیدواران کو بھاری تعداد میں ووٹ دے کر انتہا پسند قوتوں کو منہ توڑ جواب دیا ۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے آغاز کے ساتھ ہی قائد تحریک الطاف حسین نے افواج پاکستان کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔ اور کراچی میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے تاریخ ساز جلسہ منعقد کر کے دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کی آواز کو یکجا کر دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان دہشت گرد رابطہ کمیٹی کے اراکین کو دھمکی آمیز خطوط اور بھتے کی پرچیاں بھیج کر انہیں ڈرانے کی ناکام کوشش پہلے بھی کر چکے ہیں۔ گزشتہ شام نائن زیرو کے قریب سے افغانستان سے تعلق رکھنے والے تحریک طالبان کی گرفتاری اور اسکے قبضے سے برآمد ہونے والا ، اسلحہ ، جہادی لٹریچر اور کرنسی بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین اور اراکین رابطہ کمیٹی کو دی جانے والی دھمکیوں کے پیش نظر رابطہ کمیٹی پاکستان بذریعہ پریس کانفرنس پہلے ہی نائن زیرو اطراف میں سیکیورٹی سخت کرنے کا مطالبہ کر چکی ہے ۔ لیکن وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے ایم کیو ایم کی اپیل کو نظر انداز کرنے کے باعث نائن زیرو کے اطراف سے طالبان دہشت گرد کی گرفتاری عمل میں آئی اور اسکا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے نائن زیرو اور اطراف کے علاقوں میں سیکیورٹی حصار تشکیل دیں۔وفاقی حکومت ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کو لاحق خطرات دور کرنے کے لئے حکومتی سطح پر برطانوی حکومت سے رابطہ کر ے اور انہیں فوری تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کی جائے۔مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.