اسلام آباد ‘پی اے ٹی کا دھرنا ختم، صفائی کے کام کا آغاز

بدھ 22 اکتوبر 2014 21:58

اسلام آباد ‘پی اے ٹی کا دھرنا ختم، صفائی کے کام کا آغاز

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اکتوبر 2014ء) اسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کے خاتمے کے بعد سی ڈی کے عملے نے صفائی کے کام کا آغاز کردیا۔ دھرنے کے خاتمے کے اعلان کے بعد ملک بھر کے مختلف شہروں سے آئے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے اسلام آباد سے اپنے گھروں کی جانب رخ کر لیا ہے۔ سی ڈے اے کے عملے کا کہنا ہے کہ شاہراہ دستور کومکمل طور پر صاف کرنے میں مہینے سے زائد کا وقت درکار ہو گا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کے دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے بعد عوامی تحریک کے کارکنوں نے واپس اپنے گھروں کا رخ کر لیا ہے۔ کارکنان کی واپسی کے ساتھ ہی سی ڈی اے کی جانب سے صفائی کا عملہ بھی حرکت میں آ گیا اور شاہراہ دستور پہنچ گیا۔ سی ڈے اے کے عملے نے بتا یا کہ اسلام آباد کے ہر سکیٹرمیں 20بندوں کو بھیجا گیا ہے، دھرنے کے باعث شاہراہ دستور کی مہینے سے زیادہ صفائی نہیں کی گئی، صفائی کا عمل مکمل کرنے میں ایک سے ڈیڑھ ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :