امریکا میں فلمی ہیروئنز کے اعزاز میں تقریب سجائی گئی

جمعرات 23 اکتوبر 2014 12:09

امریکا میں فلمی ہیروئنز کے اعزاز میں تقریب سجائی گئی

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) امریکا میں فلمی ہیروئنز کے اعزاز میں تقریب سجائی گئی، جہاں ہالی ووڈ اسٹارز نے اپنے جلوؤں سے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔لاس اینجلس میں فلمی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔۔

(جاری ہے)

تقریب میں ان ستاروں نے اپنے تجربات سے مداحوں کو آگاہ بھی کیا۔جینیفر گارنر، جسیکا لینج اور ٹینا فے بھی ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں اور فلمی دنیا میں گذارے لمحات سے مداحوں کو محظوظ کیا۔اعزاز سے نوازی گئی ہالی ووڈ خواتین کی کہانیاں وومن میگزین کے نومبر ایڈیشن میں شائع کی جائیں گی۔