بیوٹی ورلڈ مشرق وسطیٰ آئندہ سال دبئی میں ہوگی

جمعرات 23 اکتوبر 2014 12:33

بیوٹی ورلڈ مشرق وسطیٰ آئندہ سال دبئی میں ہوگی

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) فیشن جیولری، قدرتی مصنوعات اور متعلقہ مصنوعات کی بین الاقوامی تجارتی نمائش بیوٹی ورلڈ مشرق وسطیٰ مئی 2015ء میں متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کے تجارتی مرکز دبئی میں منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

تین روزہ عالمی تجارتی میلے بیوٹی ورلڈ مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا تجارتی میلہ سمجھا جاتا ہے،جو 26 تا 28 مئی 2015 ء تک جاری رہے گا ، پاکستان کے تجارت کے ترقیاتی ادارے (ٹی ڈی اے پی) نے میلے میں شرکت کے خواہشمند اداروں سے 24 اکتوبر 2014ء تک درخواستیں طلب کرلی ہیں ۔

عالمی نمائش میں ٹوائلٹ کی اشیاء ، کاسمیٹکس، پرفیوم، بنیادی میٹریل، قدرتی مصنوعات ، فیشن جیولری، ویل ٹیس ، مینی کیور، پیڈی کیور، سوپ، پیکجنگ میٹریل، کیئر مصنوعات، اسیسریز، سوئمنگ پولز اورحلال مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کرکے اپنی مصنوعات کی نمائش کرسکیں گے ،جس سے ملکی برآمدات کے اضافے میں مدد حاصل ہوگی۔