خطے کی ترقی کیلئے سارک ممالک کے تنازعات حل ہونے چاہئیں ‘ وزیراعظم نواز شریف

جمعرات 23 اکتوبر 2014 13:23

خطے کی ترقی کیلئے سارک ممالک کے تنازعات حل ہونے چاہئیں ‘ وزیراعظم نواز ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے سارک ممالک کے درمیا ن تنازعات حل ہونے چاہئیں ۔ جمعرات کو نیپا ل کے وزیر خارجہ مہندرابہادر پانڈے سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نیپال کے ساتھ قریبی اقتصادی اورثقافتی تعلقا ت چاہتاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور نیپال کے درمیا ن باہمی تجارت کے حجم میں اضافہ ہوناچاہئے ۔باہمی تجارت کے فروغ کے لئے مشترکہ اقتصادی کمیشن کو مزید موثر بنایا جائے۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان نیپال کے ساتھ ملکر سارک سرگرمیوں کا فروغ چاہتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ نیپال میں ہونے والے سارک سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی اعلیٰ سطح پر ہوگی

متعلقہ عنوان :