کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ‘پولیس اہلکار زخمی

جمعرات 23 اکتوبر 2014 13:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ‘شاہ لطیف میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ۔ لانڈھی میں رینجرز نے آپریشن کے دوران تین افراد کو گرفتار کر لیا۔اطلاعات کے مطابق پٹیل پاڑہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت معین کے نام سے کی گئی ہے ‘ شاہ لطیف ٹاؤن میں بھی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ۔

پولیس اہلکار تنویر احمد شرافی گوٹھ تھانے میں تعینات ہے ۔ دوسری جانب رینجرز نے لانڈھی میں سرچ آپریشن کے دوران تین افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں منشیات کے اہم ڈیلرز بھی شامل ہیں ادھر کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم سے وابستہ اور جرائم کی کئی واردتوں میں ملوث 2 ملزمان مارے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کورنگی کے علاقے میں گودام چورنگی کے قریب رات گئے مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔پولیس حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان جرائم کی کئی واردتوں میں ملوث تھے،جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہونے کے ساتھ ساتھ اْن کا کریمنل رکارڈ بھی موجود ہے۔ ہلاک ہونے والے دونوں ملزموں لاشیں جناح اسپتال منتقل کی گئیں ،جہاں انکی شناخت جلا ل اور افضل خان کے ناموں سے ہوئی ہے بعد لاشیں سول اسپتال منتقل کی گئیں جہاں پوسٹ مارٹَم کی کاروائی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :