کوئٹہ، ایف سی کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ ، تین افراد جاں بحق، گیارہ زخمی

جمعرات 23 اکتوبر 2014 13:48

کوئٹہ، ایف سی کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ ، تین افراد جاں بحق، گیارہ ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر 2014ء) کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر ایف سی کی گاڑیوں پر ریموٹ کنڑول بم حملے میں تین افراد جاں بحق ،11 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق قمبرانی روڈ پر ایف سی کے اہلکار ہزار گنجی کے واقعہ کے بعد سرچ آپریشن میں مصروف تھے کہ بشیر چوک کے قریب سڑک کنارے نامعلوم افراد کی جانب سے بارود سے بھری موٹر سائیکل میں دھماکہ ہو گیا جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

دھماکے سے دو ایف سی اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ تین زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ تین کی حالت تشویشناک ہے۔ اطلاع پر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے مین لیکر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے مین 6 سے آٹھ کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ہے۔