Live Updates

دھرنا مشاورت سے ختم کیا گیا، چودھری شجاعت، تحریک انصاف سے بھی اپیل کرینگے، رحمن ملک

جمعرات 23 اکتوبر 2014 13:58

دھرنا مشاورت سے ختم کیا گیا، چودھری شجاعت، تحریک انصاف سے بھی اپیل ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر 2014ء) چودھری شجاعت حسین نے پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک سے ملاقات کی ہے ، دونوں رہنماؤں نے بھارتی جارحیت کے خلاف پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ سینیٹر رحمن ملک سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس میں وزیر اعظم قوم اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں کہ بھارتی جارحیت روکنے کیلئے کیا اقدامات کئے گئے ہیں۔

شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ لندن پلان کا کوئی وجود نہیں تھا، طاہر القادری نے ہماری مشاورت سے دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جمہوریت کے حامی ہیں لیکن اگریہ جمہوریت ہے کہ پندرہ آدمی مار دیئے جائیں اور ایف آئی آر درج نہ ہو تو ایسی جمہوریت کا کوئی فائدہ نہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ حکومت پانچ سال پورے کرے تاہم وہ ملک میں مڈٹرم الیکشن ہوتے نہیں دیکھ رہے۔

اس موقع پر رحمن ملک نے بتایا کہ سیاسی جرگہ آج یا کل عمران خان سے ملاقات کر کے دھرنا ختم کرنے کی اپیل کرے گا۔ انہوں نے حکومت سے عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے گرفتار کارکنوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف قوم کی قربانیاں رنگ لائیں گی ۔ یہ وقت اتفاق اور اتحاد کا تقاضا کرتا ہے ، تمام جماعتیں سنجیدگی سے مسائل کا حل نکالیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی دھمکیوں کا جواب دینے کیلئے پاک فوج موجود ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات