سپیکر قومی اسمبلی کا ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے احترام اور خوشی میں کل قومی اسمبلی کا اجلاس متفقہ نہ کرنے کا اعلان

جمعرات 23 اکتوبر 2014 15:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے احترام اور خوشی میں قومی اسمبلی کا اجلاس کل بروز جمعہ منعقد نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے ملک میں ہندو برادری کو ان کے دیوالی کے مذہبی تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے مبارکباد دی اور مطالبہ کیا کہ اس موقع پر جمعہ کو ملک بھر یا پارلیمان میں چھٹی کا اعلان کیا جائے ۔

(جاری ہے)

جس پر وفاقی وزیر برائے دفاع پانی و بجلی خواجہ آصف نے بھی ان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس پر حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ہندو رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے دیوالی کی مبارکباد پر ایوان کا شکریہ ادا کیا اور واضح کیا کہ ہندوؤں کے مسائل کا حل پاکستان ہندو کونسل کے مطالبات کی منظوری میں ہے ۔اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی ہندو برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے آج جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد نہ کرنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :