تاریخ کا طویل ترین '' مجرا'' اسلام آباد میں سجایا گیا : فضل الرحمان
جمعرات 23 اکتوبر 2014 17:19
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر 2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تحریک انصاف کے دھرنے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دھرنے نہیں ہیں، رات کو مجرے ہوا کرتے ہیں۔ مانتے ہیں تاریخ کا طویل ''مجرا'' اسلام آباد میں ہوا۔ کوئٹہ میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں جاری پی ٹی آئی کے دھرنے میں فحاشی کے مناظر عوام کی نمائندگی نہیں کرتے۔ ہم اسلام آباد کے دھرنے والوں کے ایجنڈے کو جانتے ہیں۔ اسلام آباد میں دھرنے والے مغربی تہذیب کے نمائندے ہیں۔ دھرنے والے نوجوان نسل سے حیا چھین رہے ہیں۔ رات کی تاریکی میں جو ہوتے ہیں وہ دھرنے نہیں بلکہ مجرے ہوا کرتے ہیں۔
(جاری ہے)
اسلام آباد میں تاریخ کا طویل ترین مجرا سجایا گیا۔ دھرنے والے قدرت کی طرف سے بے نقاب ہوگئے۔ اسلام آباد میں فحاشی کے مناظر پوری قوم نے دیکھے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کنٹینر پر انتہا پسند فرقہ پرستوں کو لایا گیا تاکہ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کروائے جا سکیں۔ مصطفوی انقلاب کی باتیں کرنے والے اب روس اور فرانس کے انقلاب کی باتیں کرتے ہیں۔ کوئٹہ میں دہشتگردی واقعہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج کوئٹہ شہر میں خون کی ہولی کھیلی گئی۔ دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بلوچستان کے غیور عوام کے اندر خوف نہیں ڈالا جا سکتا۔ اگر ان کی سازش جلسے کو ناکام بنانا تھی تو جلسہ کامیاب ہو گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.