خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی اداروں کی مدت انتخاب 4 سال ہو گی: الیکشن کمیشن

جمعرات 23 اکتوبر 2014 18:32

خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی اداروں کی مدت انتخاب 4 سال ہو گی: الیکشن کمیشن

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر۔2014ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات بیک وقت جماعتی اور غیر جماعتی بنیاد پر ہوں گے جس میں وارڈز اور ویلیج کی سطح پر بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی جبکہ تحصیل اور ضلعی سطح پرانتخابات جماعتی بنیادوںپر ہوں گے۔

(جاری ہے)

صوبائی دارلحکومت پشاور میں بلدیاتی انتخابات کے بعد سٹی گورنمنٹ بنائی جائے گی جبکہ دیگر اضلاع میں ضلعی جبکہ تحصیل کی سطح پر میونسپل اتھارٹیز قائم کی جائیںاور دیہی علاقوں پر مشتمل وارڈز اور ویلیج کونسلیں بنائی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے نتیجے میں منتخب ہونے والوں کی مدت انتخاب 4 سال ہو گی۔