کپٹیل سٹی پولیس پشاور نے مختلف کاروائیوں کے دوران پشاور پولیس کو مطلوب 12 اشتہاری مجرمان سمیت درجنوں جرائم پیشہ افراد،مشتبہ،منشیات فروش، افغان مہاجرین اور قمار بازوں کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے اسلحہ، منشیات ،آلات قماربازی اور داؤ پر لگی رقم برآ مد کرلی

جمعرات 23 اکتوبر 2014 18:42

کپٹیل سٹی پولیس پشاور نے مختلف کاروائیوں کے دوران پشاور پولیس کو مطلوب ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 اکتوبر۔2014ء) کپٹیل سٹی پولیس پشاور نے مختلف کاروائیوں کے دوران پشاور پولیس کو مطلوب 12 اشتہاری مجرمان سمیت درجنوں جرائم پیشہ افراد،مشتبہ،منشیات فروش، افغان مہاجرین اور قمار بازوں کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے اسلحہ، منشیات ،آلات قماربازی اور داؤ پر لگی رقم برآ مد کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور اعجاز احمد خان کی ہدایت پر ایس ایس پی اپریشن کی نگرانی میں پشاور کے مختلف تھانہ جات کے پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان ،جرائم پیشہ افراد،مشتبہ،منشیات فروش، افغان مہاجرین اور قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے انکے ٹکانوں پر چھاپے لگائے گئے ان چھاپوں کے دوران مختلف تھانہ جات کے حدود میں 12 اشتہاری مجرمان سمیت درجنوں جرائم پیشہ افراد،مشتبہ،منشیات فروش ،15 افغان مہاجرین اور 6 قمار بازوں کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 11عدد پستول،سینکڑوں کارتوس، 05کلو گرام چرس،06 بوتل شراب ،آلات قماربازی ایک عدد تاش،TV داؤ پر لگی رقم 37000 روپے برآمد کرلی مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :