ہالی ووڈ فلم ”ایونجرز ایج آف الٹرون “کا پہلا ٹریلرریلیز

جمعہ 24 اکتوبر 2014 12:03

ہالی ووڈ فلم ”ایونجرز ایج آف الٹرون “کا پہلا ٹریلرریلیز

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) ہالی ووڈ فلم ”ایونجرز ایج آف الٹرون“ کا پہلا ٹریلر مداحوں کے دلوں پرراج کرنے آگیا،،فلم 2012ء کی ہٹ سیریزدی ایونجرز کا سیکوئیل ہے،ہالی ووڈ ایکشن تھرل فلم ایونجرز ایج آف الٹرون کا پہلا ٹریلر ریلیزکردیا گیا، فلم مارول کامک بک کے سپرہیرو پربنائی گئی ہے،فلم میں ایکشن کے بھرپور رنگ شامل ہیں جبکہ ٹیکنالوجی کے اثرات بھی دکھائے گئے ہیں،، فلم کی کہانی میں الٹرون نامی فکشن کریکٹر ولن کیروپ میں جلوہ گرہوگا جو انسانی دنیا میں تباہی مچاتے دکھائی دے گا،فلم دی ایونجرز ایج آف الٹرون دوہزار بارہ کی سپرہٹ فلم ایونجرزکاسیکوئیل ہے ،ایکشن سائنس فکشن فلم میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر،کرس ایوانز ،کرس ہومزورتھ اور مارک روفالو کاسٹ میں شامل ہیں، سپرہیرو پر مبنی فلم آئندہ سال یکم مئی کو تہلکہ مچانے آرہی ہے۔

متعلقہ عنوان :