اداکار افتخار ٹھاکر نے جاپانیوں سے ان کی زبان میں بات کر کے حیران کر دیا

جمعہ 24 اکتوبر 2014 12:58

اداکار افتخار ٹھاکر نے جاپانیوں سے ان کی زبان میں بات کر کے حیران کر ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے نامور اداکار افتخار ٹھاکر نے جاپانیوں سے ان کی زبان میں بات کر کے حیران کر دیا ۔ جبکہ جاپانیوں نے بھی اردو زبان میں بات کر کے افتخار ٹھاکر کو حیران کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ایک تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں جاپانی باشندوں ، اعلیٰ حکومتی شخصیات سمیت شوبز سے وابستہ لوگوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر افتخار ٹھاکر نے جاپانی باشندوں سے ان کی زبان میں گفتگو کر کے ان کو حیران کر دیا جبکہ اس کے جواب میں جاپانیوں نے افتخار ٹھاکر کے ساتھ اردو زبان میں گفتگو کرکے انہیں حیرت زدہ کر دیا ۔ تاہم بعد میں دونوں اردو زبان میں بات چیت کرتے رہے ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار ٹھاکر نے بتایا کہ میں نے اپنے ایک جاپانی دوست سے جاپانی زبان سیکھی تھی مگر افسوس کہ وہ آج بھی میرے کام نہ آکسی ، جاپانیوں نے اردو میں بار کر کے مجھے حیران کر دیا ہے ۔ تاہم جاپانیوں سے بات کر کے خوشگواری کا احساس ہوا ہے ۔