اداکارہ ثناء ملبوسات خریدنے کیلئے ماہ نور کی بوتیک پہنچ گئیں

جمعہ 24 اکتوبر 2014 13:26

اداکارہ ثناء ملبوسات خریدنے کیلئے ماہ نور کی بوتیک پہنچ گئیں

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) اداکارہ ثناء ملبوسات خریدنے کے لئے اداکارہ ماہ نور کی بوتیک پہنچ گئیں جہاں انہوں نے ایک لاکھ 14ہزار کے ملبوسات خریدے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ ثناء جو اپنی ایک دوست کی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے لاہور آئیں تھی گزشتہ روز وہ اداکارہ ماہ نور کی جوہر ٹاؤن میں واقع بوتیک پر ملبوسات خریدنے پہنچ گئیں اور وہاں سے اپنے لیے 7ملبوسات کے جوڑے خریدے جن کی مالیت 1لاکھ 14ہزار روپے تھی ۔ اس کے ساتھ ثناء نے اپنی ڈرامہ سیریل کے لئے بھی 63ہزار کے ملبوسات کا آرڈر بھی دیا ۔