عاشورہ پر موبائل سروس بند رکھنے، ڈبل سواری پر پابندی پر غور شروع ہوگیا

جمعہ 24 اکتوبر 2014 15:04

عاشورہ پر موبائل سروس بند رکھنے، ڈبل سواری پر پابندی پر غور شروع ہوگیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اکتوبر 2014ء) صوبائی دارالحکومت میں نویں اور دسویں محرم کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون سروس بند رکھنے پر غور شروع کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ لاہور کے ذرائع کے مطابق ماضی میں ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون سروس کا بند رہنا امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے میں بہت مددگار ثابت ہوا تھا جس کے باعث اس مرتبہ بھی یہ دونوں اقدامات اٹھانے پر غور شروع کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :