دبئی ٹیسٹ، آسٹریلیا کی ٹیم 303 رنز بنا کر آؤٹ

جمعہ 24 اکتوبر 2014 18:26

دبئی ٹیسٹ، آسٹریلیا کی ٹیم 303 رنز بنا کر آؤٹ

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اکتوبر۔2014ء) دبئی ٹیسٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، آسٹریلیا کی پوری ٹیم 303 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔دبئی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستانی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث آسٹریلیا کی پوری ٹیم 303 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ہے۔ آج آسٹریلیا کی جانب سے اوپننگ بلے بازوں ڈیوڈ وارنر اور کرس راجرز نے 113 رنز سے اننگز دوبارہ شروع کی اور سکور 128 تک پہنچا دیا۔

فاسٹ بائولر راحت علی نے راجرز کو بولڈ کرکے پاکستان کو پہلی کامیابی دلوائی۔ کرس راجرز نے 38 رنز بنائے۔ اس کے بعد آنے والے بلے باز ایلکس ڈولن زیادہ پُراعتماد نہ دکھائی دیے اور صرف 5 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے۔ آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک صرف 2 رنز بنا سکے اور ذوالفقار بابر کی گیند پر اظہر علی کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔

(جاری ہے)

22 رنز کے انفرادی سکور پر یاسر شاہ نے ستھ کو آئوٹ کیا۔

یاسر شاہ کا اگلا شکار سنچری بنانے والے ڈیوڈ وارنر بنے۔ ہیڈن کو عمران خان نے 22 رنز پر بولڈ کیا۔ مارش 27 رنز پر ذوالفقار بابر کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ مچل جانسن کو 37 کے سکور پر راحت علی نے آئوٹ کیا۔ او کیف صرف 6 رنز بنا سکے جبکہ پی ایم سڈل کوئی سکور نہ کر سکے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3، راحت علی اور ذوالفقار بابر نے 2، 2 جبکہ محمد حفیظ اور عمران خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔