حج کوٹہ 2014کو کالعدم قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر

جمعہ 24 اکتوبر 2014 20:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) نئے حج نور آپریٹرز نے حج کوٹہ 2014کو کالعدم قرار دینے کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی ۔ جمعہ کے روز دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حج پالیسی مرتب کرتے وقت سپریم کورٹ کے احکامات کو مد نظر نہیں رکھا گیا جس کی وجہ سے پرائیوئٹ حج کے اخراجات میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

میرٹ کے برعکس بنائی گئی پالیسی کی بناء پر اس مرتبہ بھی عازمین حجاج کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اورحج کے اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑئے۔ درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا کہ حج پالیسی میں میرٹ پر پورا اترنے والے نئے حج ٹور آپریٹرزکے کوٹے کو بھی مد نظر نہیں رکھا گیا جس کی بناء پر پرانے حج ٹور آپریٹرز مسابقت کی فضاء پیدا نہیں ہونے دے رہے اور پرانے حج ٹور آپریٹرز کی اجارہ داری کی بناء پر عازمین حجاج انکے رحم وکرم پر رہنے پر مجبور ہیں۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ حج پالیسی 2014کو کاعدم قرار دیتے ہوئے نئی حج پالیسی میرٹ کے مطابق مرتب کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :