پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس نے منموہن سنگھ کوصدرپاکستان بنادیا

جمعہ 24 اکتوبر 2014 22:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ)نے اپنے دعوت نامے میں صدر مملکت کا نام من موہن سنگھ لکھ دیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ)کی طرف سے اپنے تیسرے کانووکیشن کے سلسلے میں بھجوائے گئے دعوتی میل میں صدر پاکستان کا نام ممنون حسین کی بجائے من موہن سنگھ لکھ دیا جو بھارت کے صدر وزیر اعظم تھے دعوت نامے میں صرف یہی ایک غلطی نہیں کی گئی بلکہ کانووکیشن کی تاریخ بھی 28اکتوبر کی بجائے 28نومبر لکھی گئی ہے اسی طرح وفاقی وزیر احسن اقبال کے نام ساتھ بھی کوئی عہدہ نہیں لکھا گیا بلکہ انہیں صرف پروفیسر احسن اقبال لکھا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :