وفاقی تعلیمی ادارے کا کارنامہ، من موہن سنگھ کو پاکستان کا صدر بنا دیا

جمعہ 24 اکتوبر 2014 22:53

وفاقی تعلیمی ادارے کا کارنامہ، من موہن سنگھ کو پاکستان کا صدر بنا دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اکتوبر۔2014ء) وفاقی تعلیمی ادارے نے صدر مملکت کا نام ہی بدل ڈالا۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس نے کانووکیشن کے دعوت نامے میں سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کو پاکستان کا صدر مملکت لکھ ڈالا۔پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس ﴿پائیڈ﴾ کے تیسرے کانووکیشن کے دعوت نامے میں غلطیوں کی بھرمار کر دی گئی۔

(جاری ہے)

وفاقی تعلیمی ادارے کے ترجمان نے صدر مملکت ممنون حسین کا نام ہی بدل ڈالا۔ دعوت نامے میں سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کو پاکستان کا صدر مملکت لکھا گیا ہے۔ دعوت نامے میں لکھا گیا ہے کہ صدر مملکت منموہن سنگھ اور پروفیسر احسن اقبال کامیاب طلبا و طالبات کو ڈگریاں تقسیم کریں گے۔ دعوت نامے میں احسن اقبال کا عہدہ نہیں لکھا گیا اور کانووکیشن کی تاریخ بھی 28 اکتوبر کے بجائے 28 نومبر تحریر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :