حافظ آباد،سینئر ضلعی نائب صدر پیپلز پارٹی پی ایم صفدر کھرل ایڈووکیٹ کا اپنے عہدے سے استعفیٰ

جمعہ 24 اکتوبر 2014 23:30

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی حافظ آباد کے سینئر نائب صدر پی ایم صفدر کھرل ایڈووکیٹ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔اس موقع پر اُنہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چودھری اعتزاز احسن کی تجویز پر عمل کرتے ہوئے 50سال سے زائد عمر کی وجہ سے دیا ہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ آج پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے اور وہ نوجوانوں کے سیاسی کیر یئر کے سامنے دیوار نہیں بننا چاہتے اس لیے اُنہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت بلاول بھٹو کی جاندار جرأت مند قیادت کے باعث پارٹی کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں اور پارٹی کی تنظیم نو میں نوجوانوں کو آگے لانا ضروری ہے تاکہ کرپٹ مافیا کی بجائے صاف ،شفاف اور عوام دوست لوگ آگے آئیں اور مفاد پرستوں کی بجائے شہید ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو اور بلاول بھٹو کی پارٹی بن سکے۔اُنہوں نے اس بات کا عادہ کیا کہ وہ پارٹی کیلئے ایک ورکر کی حیثیت سے اپنی خدمات سر انجام دیتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :