خیبر پختونخوا اسمبلی میں لواری ٹنل کو ہفتے میں تین دن کھولنے سے متعلق قرارداد منظور

جمعہ 24 اکتوبر 2014 23:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) خیبر پختونخوا اسمبلی نے متفقہ قرارداد کے ذریعے موسم سرما کے پیش نظر لواری ٹنل کو عام ٹریفک کے لئے ہفتے میں تین دن کھولنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

چترال سے رکن اسمبلی سردار حسین نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے ایوان کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ موسم سرما کے پیش نظر راستوں کی بندش کے باعث چترال کے چھ سات لاکھ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ضلع کا ملک کے تمام حصوں سے رابطہ منقطع ہو جاتا ہے جس سے چترال کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ لواری ٹنل کو ہفتے میں تین دن کے لئے کھولا جائے ۔ ایک دن ہیوی ٹریفک کے لئے مختص کیا جائے جبکہ دو دن عوام کے لئے لواری ٹنل کو کھولا جائے ۔ انہوں نے ایوان سے استدعا کی کہ ایوان اس حوالے سے ایک متفقہ قرارداد پیش کر کے ان کا ساتھ دے جس پر سپیکر نے انہیں قرارداد پیش کرنے کی اجازت دی ایوان نے بعد ازاں اتفاق رائے سے لواری ٹنل کو ہفتے میں تین دن کھولنے سے متعلق قرارداد منظور کر لی۔

متعلقہ عنوان :