مولانافضل الرحمن پرحملہ میں بیرونی ہاتھ ملوث ہوسکتے ہیں،اہلسنت والجماعت خیبرپختونخوا

جمعہ 24 اکتوبر 2014 23:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 اکتوبر۔2014ء) اہلسنت والجماعت ضلع پشاور کے امیر مولانا اسماعیل درویش نے جمعیت علماء اسلام(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قائدجمعیت پر حملہ میں بیرونی ہاتھ ملوث ہوسکتا ہے، مجرموں کو بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، انہوں نے کہا کہ محرم سے پہلے ہی دہشتگردی کے واقعات میں شدت آنا باعث تشویش ہے، حکومت فساد پھیلانے والوں کی سخت گرفت کریں، پہلے ہی بتا چکے تھے کہ محرم سے پہلے فساد پھیلانے کی سازشیں ہوچکی ہیں، ایک عرصہ سے اسلام وپاکستان کے نام لیواوٴں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، مقتدر حلقے اس پر سنجیدگی سے غور کریں اور اپنے دشمن کو پہچانیں، پڑوسی ممالک سے آئے ہوئے دہشتگرد وطن عزیز میں خونریزی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں، انڈیا اور ایران بارڈرز پر کڑی نظر رکھی جائے۔

متعلقہ عنوان :