واشنگٹن، سکول میں مسلح شخص کی فائرنگ ، 2افراد ہلاک، متعدد زخمی

جمعہ 24 اکتوبر 2014 23:42

واشنگٹن، سکول میں مسلح شخص کی فائرنگ ، 2افراد ہلاک، متعدد زخمی

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23اکتوبر۔2014ء) امریکی دارلحکومت واشنگٹن کے ہائی سکول میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 2افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق میریز ویلی کے ایک ہائی سکول میں مسلح شخص نے فائرنگ کی ہے جس میں 2افراد کے ہلاک جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ فائرنگ کے بعد ایف بی آئی کے دستے سکول پہنچنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ یہ بھی اطلاعات ہیں مسلح شخص نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :